بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

0
53

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول سے مرتے دم تک محبت رہے گی، بلاول بھٹو نے نہایت ذمے دارانہ بیان دیا ہے،شہباز شریف کی سمجھ نہیں آتی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ، فضل الرحمان کو کہتا ہوں کہ یہ نہ ہو سارا  ملبہ آپ پر پڑ جائے،مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی اپوزیشن کو شرمندہ کرایا،مولانا خود استعمال ہو گئے ،وہ سیاست اور دینی ایشو کو ٹکرانے کے لئے جا رہے ہیں

شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے تمام مطالبات وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں پیش کردیئے، مولانا فضل الرحمان جوافواہیں پھیلا رہے ہیں وہ انکے گلے پڑیں گی ،علماء کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے ،شہباز شریف یا ادھر ہوں یا ادھر ہو،شہباز شریف صاحب پہلی جیسی سیاست کا وقت ختم ہو گیا،اگر وزیراعظم 6آدمیوں کو رہا کر دیں تو تحریکیں ختم ہو جائیں گی،

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

Leave a reply