ہجری اور اسلامی سنہ کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟

0
175

اسلام سے پہلے عیسوی سال اور مہینوں سے تاریخ لکھی جاتی تھی اور مسلمانوں میں تاریخ لکھنے کا دستور نہیں تھا حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت 17 ہجری میں حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس خط کہ آپ کی طرف سے حکومت کے مختلف علاقوں میں خطوط جاری ہوتے ہیں لیکن آپ کے ان خطوط میں تاریخ لکھی ہوئی نہیں ہوتی اور تاریخ لکھنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے کہ کس دن آپ کی طرف سے حکم نامہ جاری ہوا اور کن پہنچا اور کب اس پر عمل جاری ہوا ان سب باتوں کے سمجھنے کا دارومدار تاریخ لکھنے پر ہے تو حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اس کو نہایت معقول بات سمجھا اور فوری طور پر اکبر صحابہ اکرام کی ایک میٹنگ بلائی اس میں مشورہ دینے والے صحابہ کی طرف سے چار باتیں سامنے آئیں :

اکابر صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک جماعت کی یہ رائے ہوئی کہ بنی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وکادت کے سال سے اسلامی سال کی ابتدا کی جائے دوسری جماعت کی یہ رائے تھی کہ نبوت کے سال سے اسلامی سال کی ابتدا کی جائے تیسری جماعت کی رائے یہ ہوئی کہ ہجرت کے سال سے اسلامی سال کی ابتدا کی جائے چوتھی جماعت کی یہ رائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے اسلامی سال کی ابتدا کی جائے ان چاروں قسم کی رائے کے بعد ان پر با ضابطہ بحث ہوئی پھر حضرت عمر نے یہ فیصلہ سنایا کہ ولادت یا نبوت سے اسلامی سال کی ابتدا کرنے میں اختلاف سامنے آ سکتا ہے اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اوت بعثت کا دن قطعی متعین نہیں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے شروع کرنا اس لئے مناسب نہیں کہ وفات کا سال اسلام اور مسلمانوں کے لئے غم اور صدمہ کا سال ہے اس لئے منا سب یہ ہو گا کہ ہجرت سے اسلامی سال کی ابتدا کی جائے اس پر پھر چاروں جماعتوں نے اپنے اپنے نکات پیش کئے حضرت عمر نے ساب کی رائے نہایت احترام کے ساتھ سنی پھر آخر میں یہ فیصلہ دیا کہ محرم کا مہینے اسلام کے مہینے کی ابتدا ہو نی چاہیئے کیونکہ انصار نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ منورہ ہجرت کر کے آنے کی دعوت پیش فرمائی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبول فرمائی یہ ذوالحج کے مہینے میں حج کے بعد پیش آیا اور محرم کے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو ہجرت کے لئے روانہ فرمایا اور اس کی تکمیل ربیع الاول میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت سے ہوئی جبکہ حج سے فراغت کع بعد حاجی لوگ اپنے گھروں کو محرم کے مہینے میں آتے ہیں ان خوبیوں کی بنا پر سال کے مہینے کی ابتدا محرم سے مناسب ہے اس پر تمام صحابی اکرام کا اتفاق اور جماع ہوا کہ سال کے مہینے کی ابتدا محرم سے ہو لۃذا اسلامی سال کی ابتدا ہجرت سے ہے اور اسلامی مہینہ کی ابتدا محرم الحرام سے مان لی گئی اور اسی پر امت کا عمل جاری ہے

Leave a reply