کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ کو خط کیوں لکھا؟ ٹویٹرنے پاکستانی قانون دان اظہر صدیق کا ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون دان اظہرصدیق نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی معطلی کو چیلنج کیا تھا ،اظہر صدیق نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھی بھارتی مظالم کو اجاگر کیاتھا، ٹویٹر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا .

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ٹوئیٹر پر میرے فالورز کی تعداد پانچ ہزار سے زائد تھی۔ ٹوئیٹرانتظامیہ نے کسی وارننگ کے بغیرمیرا اکاونٹ بند کیا۔ٹوئیٹر انتظامیہ بھی بھارتیوں کی آلہ کاربن چکی ہے۔ اکاونٹ کی بحالی کے لئے میرے پیغامات کو ٹوئیٹر ریسیو ہی نہیں کررہا۔

واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

بھارت کیخلاف ٹویٹ، کس وفاقی وزیر کو ٹویٹر نے بھیجا نوٹس؟ شیریں مزاری نے بتا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

Shares: