وزیراعظم نے گورنر ہاؤسز کے لئے ایسا حکم دیا کہ گورنر بھی پریشان ہو گئے

0
48

وزیر اعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے گورنر زکی ملاقات ہوئی ہے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چاروں صوبوں کے گورنرز نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں گورنر ہاوَسز کے اخراجات کم کرنےسے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی،معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ گورنر ہاوَسز کے لیے ایک ماہ میں بزنس پلان ترتیب دیا جائے، ملاقات میں گورنر ہاوَسز کوعوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی.

 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت مستحق اورغریب افراد کیلئے مفت کھانے کا اہتمام کیاجائے گا ، پروگرام اسلام آباد کے بعد ملک کے دیگرعلاقوں تک پھیلایا جائے گا.

پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

احساس لنگر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انسانیت کی خدمت کرنےو الوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے،احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے،پوری کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں،

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے ،احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر تقسیم کیے جائیں گے،شوکت خانم بنانے کا کام شروع کیا تو خوش قسمت  لوگوں سے واسطہ پڑا، نیکی کے کام سے دل میں سکون پیداہوتا ہے.

Leave a reply