انسداد ڈینگی پر سیمینار ۔ٹرانسپورٹرز بس اڈوں میں صفائی کاخیال رکھیں۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ہارٹیکلچرآصف محمود

0
48

سرگودہا( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عوام الناس میں ڈینگی مچھر کے ممکنہ مضراثرات اوراس سے بچاؤ بارے آگہی سیمینار جنرل بس سٹینڈ پر منعقد ہوا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمو د تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کی ۔ سیمینار میں چیئرمین پی ایچ اے سعداللہ وڑائچ ‘ ڈی جی پی ایچ اے ریحانہ فرحت‘ چیئرمین ایس ڈی اے ممتاز اختر کاہلوں او رسیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض اور سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی کے علاوہ ٹرانسپورٹرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی ہے ۔ اپنے گھروں اور جائے ملازمت ‘ دکانوں او رکاروباری جگہوں کو صاف ستھرارکھیں کسی بھی جگہ صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ انہوںنے ٹرانسپوٹروں پر زور دیا کہ وہ پرانے ٹائروں کو تلف کردیں ۔ تمام بس اڈوں پر قائم سٹینڈ او ردکانوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسافرگاڑیوں میں ڈینگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے جائیں نیز بس اڈوں پر خصوصی آگہی کا¶نٹرقائم کئے جائیں۔ انہوں نے بس ویگن اڈوں پر آگہی او رپینا فلیکس لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی سمیت دیگرو بائی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیاکہ سرگودہامیں ڈینگی کاکوئی خطرہ نہیں لیکن چین کے بانسری بجانے کی بجائے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا ۔ سیمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی اور جامعہ سرگودہا کے شعبہ اسلامیات کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر فیروز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم پر د وسر ی و حی پاکیزگی اور صفائی کے با رے اتری ۔ آپ کافرمان ہے کہ گندگی سے دور رہیں اپنے برتنوں او رمشقوں کو ڈھانپ کر رکھیں او ررات کو گھروں کے دروازے بند اور چراغ بجھا کر سوئیں او رہر مسلمان ان حدیث پر عمل کر کے تمام بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ نے کہا کہ جو معاشرہ اجتماعی صفائی کا خیال رکھتا ہے وہ کبھی بیمار نہیں ہو سکتا۔ بعدازاں عوام الناس میں آگہی کیلئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی قیادت میں واک کا اہتمام کیاگیا ۔ شرکاءنے بینرز او رپینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤبارے آگہی احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

Leave a reply