مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنےوالا خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم پولیس کوسنگین نوعیت کے 7مقدمات میں مطلوب تھا۔مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ میں حیدر نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم ارشاد عرف چمچی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کے مطابق ملزم ارشاد عرف چمچی پولیس کو سنگین نوعیت کے 7 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا چند روز قبل ملزم نے کراچی ملتان روڈ پر پولیس اہلکار حیدر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ ملزم کو ڈی ایس پی صدر سرکل عاشق حسین کھوسہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوانسپکٹر محمد سلیم جتوئی سمیت پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ڈی پی او مظفرگڑھ کا مزید کہناتھا کہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو بھی امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
