سری لنکن بلے باز راجہ پکسا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی میرا کام کارکردگی دکھانا ہے منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ۔
راجہ پکسا کا مزید کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا یہاں ملنے والا پیار ہمشیہ یاد رہے گا۔ لوگ ہمیں بی ٹیم کہہ رہے تھے اور ہم نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے ۔ راجہ پکسا کا کہنا تھا اس سیریز سے پہلے ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں تھا۔
ہم نے دباو لئے بغیر بہترین کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی ۔
دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز
