فلسطینی صدر محمود عباس کا انتخابات بارے اہم اعلان سامنے آیا ہے

یہ اعلان ‘فیس بک’ پر صدر عباس کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں دیا گیا ہے. صدارتی حکم کے مطابق تمام سرکاری اور متعلقہ ادروں کو تیاری کا کہا گیا ہے . مزید کہا گیا کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں بی ایل او اور الفتح کے مابابین اہم نکات پر اتفاق ہو گیا ہے .فلسطینی صدر محمود عباس نے الیکشن کمیشن کوملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا حکم دیا ہے.ان انتخابات کا چند ماہ کے بعدانعقاد کیا جائے گا..
واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نےاگست میں اپنے تمام مشیروں کو فارغ کردیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق محمود عباس کے اس اقدام کےپیچھے فلسطینی اتھارٹی کو درپیش مالی بحران ہے۔صدر عباس نے مختلف شعبوں کے لیے بڑی تعداد میں مشیر مقرر رکھے تھے۔

رواں سال فروری سےفلسطینی اتھارٹی اس وقت ایک نئے مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی جب تک اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الاداء ٹیکسوں کی رقم روکنے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: