اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق سے ایسا سوال کیا کہ وہ جواب نہ دے سکے
اردوکو سرکاری زبان قراردینے کے لیے درخواست پرسماعت 2ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وفاق سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس پر وفاق کا کیا موقف ہے؟
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت میں کہا کہ عدالت جو حکم صادر فرمائے وفاق نے عمل کرنا ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت نےآرٹیکل 251 کے تحت اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی.