نائیجیریا کے صوبہ باوچی میں ایک کشتی دریا میں ڈوب گئی، حادثہ دریائے کرفی میں پیش آیا ۔ کشتی اوور لوڈڈ تھی اور گنجائش سے زیادہ مسافر اور سامان لدا ہوا تھا۔

نائیجیریا:نامعلوم افراد نے بس سے 14 افراد اغوا کر لیے

کشتی پر سوار 38افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسی دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ نائیجیریا کے صوبہ اوسون میں نامعلوم افراد نے 14 افراد کو اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ اوتان ایمیسی روڈ پر پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے ایک مسافر بس 14 مسافر اغوا کرلیے۔

نائیجیریا، چار شہری قتل، 21اغوا

واضح رہے کہ نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہے۔

اسی طرح اگست میں نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں انتہاپسند تنظیم بوکو حرام نے چار شہریوں کو قتل اور 21 دیگر کو اغوا کر لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نانزئی کے ایک گاوں میں بوکو حرام کے انتہاپسندوں نے حملہ کرکے گھروں میں آگ لگادی اور خوردنی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔

Shares: