لاہور : پیسے ہی پیسے مگر قرض پر ، پی ٹی آئی کی حکومت نے بے روزگاری ختم کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، اطلاعات کےمطابق اسی سلسلے میںآج صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر تیس لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا، فیصل آباد اکنامک زون میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میںبینک ، فقیر بادشاہ سرکار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک کے مالی معاملات خراب تھے پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، وزیراعظم عمران خان کے زبردست معاشی اقدامات کے باعث ملک کی معیشت بحران سے باہر آئی ایک سال کے اندر ساڑھے دس ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے،
زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا
میاںاسلم اقبال نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کے لئے لئے گئے قرضوں کو ہمیں اتارنا پڑ رہا ہے، چھ چھ کیمپ آفسز اور ستر کروڑ روپے کی لاگت سے اپنے گھر کے اردگرد بم پروف دیواریں بنانے والوں نے قومی وسائل کا ناجائز استعمال کیا،پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے اپنے بھانجے بھتیجوں اور دامادوں کو ایسی لت نہیں ڈالی ۔