پاکپتن:غیر ملکی دوشیزاوں‌کی طرف سے پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ شادی کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔

زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین طب کا…

ذرائع کےمطابق پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔

ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس حسب روایت ہراساں کرنے لگی، مقامی پولیس کی جانب سے ہراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی، مقامی عدالت کی جانب سے کل بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔

Shares: