19 سالہ لڑکی بال کھاتی ہے ، کیوں کھاتی ہے اور پھرکیا ہوا ، جانیئے اس رپورٹ میں‌

0
63

ماسکو: انسانوں کھانے پینے کےحوالے سے مختلف پسند اور ناپسند معیار ہوتے ہیں‌ مگر اس سے پہلے یہ کسی نے نہیں‌سنا ہوگا کہ کوئی انسان بال کر گزارہ کرتا ہو، ہاں ایسا ہوگیا ، اطلاعات کےمطابق روس کے شہر اولن اوڈی کی 19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی تو والدین اُسے لے کر ہسپتال پہنچے، لڑکی دن بہ دن کمزور ہوتی جارہی تھی جبکہ وہ کچھ بھی کھاتی تو الٹی کی صورت اُسے باہر نکال دیتی تھی۔

انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

ڈاکٹرز نے لڑکی کو ہسپتال میں داخل کیا اور تین روز تک مسلسل نگرانی کی، بعد ازاں ماہرین کی ٹیم نے چند ٹیسٹ کرائے جس میں آیا کہ لڑکی کے پیٹ میں کچھ موجود ہے، یہ دیکھ کر ڈاکٹرز حیران رہ گئے پھر انہوں نے جب الٹراساؤنڈ کرایا تو معلوم ہوا کہ اندر گیند نما گولا موجود ہے۔

اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

والدین رپورٹس دیکھ کر پریشان ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر فوری آپریشن کی رضامندی ظاہر کی۔ ڈاکٹر کے مطابق لڑکی کے پیٹ سے تقریباً ایک کلو بالوں کا گچھا نکلا جس میں بالوں کی لمبائی 50 سینٹی میٹر کے قریب تھی۔

"بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

لڑکی کے پیٹ میں بال بچپن کی عادت کی وجہ سے پہنچے، اُسے بال چبانے کی عادت تھی جس کا یہ نتیجہ نکلا اور آہستہ آہستہ کر کے پیٹ کے اندر ایک کلو کے قریب بال جمع ہوگئے‘‘۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی طبیعت بہتر ہے

Leave a reply