موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر قائدکاموسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے بتادیا.
اس وقت 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35سینٹی گریڈ تک رکارڈ کیا جاسکتا
شہر قائد میں صبح کے وقت درجہ حرارت25سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا .شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے.ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

کوئٹہ میں موسم سرد.


کل وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا جس کے ساتھ ہی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
بلوچستان کے وسطی و جنوبی اضلاع میں بھی بارش کے بعد سے گرم علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
وادیٔ کوئٹہ میں گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے صبح کے وقت موسم سرد ہو گیا ہے، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

Comments are closed.