رواں برس کتنے پاکستانیوں کی دوران حج وفات ہوئی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

0
40

رواں برس دوران حج کتنے پاکستانی جاں بحق ہوئے، وزارت مذہبی امور کی تیار کردہ رپورٹ سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکا اجلاس ہوا، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پرشکایات دیکھیں جودل خراش تھیں، سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مشاعرکے 5روز حکومت  پاکستان کے زیرانتظام نہیں ہوتے،مشاعرکے 5روزسعودی حکومت کیساتھ تعاون کرتےہیں،

حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آپ حاجیوں کو بھیڑبکریوں کی طرح نہ سمجھیں، دیگرممالک کو دیکھیں،حاجیوں کوکیسی سہولتیں دیتے ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مسائل کاحل نکالیں،ذمہ داری سے بھاگیں نہ،

دوران اجلاس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت کےآخری سال دوران حج 144 اموات ہوئیں، رواں سال دوران حج 99 اموات ہوئیں جوگزشتہ سال کی نسبت کم ہیں،

آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .

حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

Leave a reply