سینئر صحافی امتیاز راشد وفات پا گئے، ارشد انصاری و دیگر کا اظہار تعزیت

0
41

لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور سینئر صحافی امتیاز راشد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفات پانے والے صحافی امتیاز راشد کی نماز جنازہ آج 9 اکتوبر بروز بدھ رات دس بجے جنازگاہ (عید گاہ) میانی صاحب بہاولپور روڈ نزد چوبرجی لاہور میں ادا کی جائے گی، امتیاز راشد کا شمار لاہور کے سینئر ترین صحافیوں‌ میں‌ ہوتا تھا، وہ پچھلے تقریبا تیس سال سے زائد عرصہ سے روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے،

امتیاز راشد لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر راحیل سید کے والد ہیں، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور ایمرا صدر آصف بٹ سمیت صحافتی تنظیموں‌ کے عہدیداران اور صحافیوں نے راحیل سید کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،

آزادی مارچ، مولانا نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت دیکھتی رہ گئی

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

Leave a reply