مظفرگڑھ میں نالہ سہراب میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے قریبی زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں نالہ سہراب میں 40 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا.پولیس کیمطابق نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں،زرعی اراضی زیرآب آنے کے باعث ان پر کھڑی کپاس،کماد اور چاول کی فصلیں خراب ہوگئیں.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کی وارداتوں کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوئے جس کے باعث نہر میں شگاف پڑگیا.شگاف پر کرنے کے لیے محکمہ انہار کا عملہ طلب کرلیاگیا ہے.

- Home
- جرائم و حادثات
- مظفرگڑھ کے نالہ سہراب میں 40فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ