امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں پولیس کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے 8 کھرب ڈالر خرچ کئے اور ہمارے ہزاروں فوجی جوان مارے گئے اور زخمی ہوئے، دوسری جانب لاکھوں لوگ قتل ہوئے، مشرق وسطیٰ میں جانا ہماری تاریخ کی بدترین غلطی تھی، ہم جھوٹ اور غلط بنیاد پر جنگ میں داخل ہوئے اور ثابت ہوا کہ کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے،
The United States has spent EIGHT TRILLION DOLLARS fighting and policing in the Middle East. Thousands of our Great Soldiers have died or been badly wounded. Millions of people have died on the other side. GOING INTO THE MIDDLE EAST IS THE WORST DECISION EVER MADE…..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 9, 2019
امریکی صدر نے کہا کہ ہم بہت احتیاط اور آہستہ سے اپنی فوج کو وآپس بلا رہے ہیں، ہماری توجہ بڑی تصویر پر ہے، امریکہ پہلے سے بہت عظیم ہے، واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ چھیڑی تھی اور عراق میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل کیا گیا،