سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈیرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، کلاچی پولیس نے قبرستان رضا محمد کے قریب سرچ آپریشن کے دوران ملزم غلام مصطفی سکنہ محلہ جعفر زئی سے1100گرام چرس، یادگار چوک کلاچی سے ملزم بہرام خان سکنہ محلہ جعفر زئی کلاچی سے 120گرام چرس جبکہ گرہ محبت کے علاقہ میں ملزم گل جان سکنہ گرہ محبت سے ایک کلاشنکوف بمعہ28کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Comments are closed.