بانی ایم کیو ایم کے خلاف کیس کی سماعت،وکیل نے عدالت میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید جواد عباس حسن نے سماعت کی اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے خواجہ امتیاز انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں پیش ہوئے،

وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمہ سندھ سے اسلام آباد منتقلی کوچیلنج کیا گیا ہے،ہماری درخواست سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے،سندھ ہائی کورٹ کافیصلہ آنے تک کارروائی آگے نہ بڑھائی جائے ،

بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

بانی ایم کیوایم پرمنی لانڈرنگ کی رقم سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے

قبل ازیںسندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا  جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس وفاقی کابینہ کی منظوری سے کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا.وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر درخواست گزار نے اعتراضات جمع کرا دییے، درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کی دستاویزات جواب کےساتھ منسلک نہیں کی.

بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: