بھارتی مسلمانوں کی جانیں کیسے بچائی جا سکتی ہیں، اویسی نے بتا دیا

0
51

آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ناندیڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں اویسی نے مسلمانوں کو اتحاد و یگانگت کا درس دیا۔

بھارت، اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 40سے 50مسلمان اراکین پارلیمنٹ میں ہوتے تو یعقوب میمن کو بچایا جا سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ صرف اتحاد المسلمین نے یعقوب میمن کے لیے آواز بلند کی۔

اویسی نے کانگریسی رہنما کے جواب میں کہا کہ راہول گاندھی بھی مسلمانوں کی وجہ سے ہی اسمبلی میں پہنچے۔ اویسی کے بقول راہول گاندھی وایاناد میں مسلمانوں کی مدد سے ہی جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ امیٹھی کی سیٹ ہار بیٹھے کیونکہ وہاں 40فیصد مسلمان آبادی نہیں تھی۔

اترپردیش دہشتگردی کا ا ڈہ بن چکا ہے. اسدالدین اویسی نے ایسا کیوں کہا؟

اویسی نے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات میں ، 37 فیصد ہندوو¿ں نے مودی حکومت کو ووٹ دیاجبکہ 2019 میںیہ تعداد بڑھ کر 44 فیصد تک پہنچ گئی ۔ اسی طرح 6فیصد مسلمانوں نے 2014اور 2019کے انتخابات میں مودی کو ووٹ دیا۔

شیو سینا اور بی جے پی ہوئی توہین عدالت کی مرتکب

یاد رہے کہ اویسی ناندیڈ اور پربھنی میں اتحاد المسلمین کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔اتحاد المسلمین نے مہاراشٹرا اسمبلی کی 288 میں سے 44 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

Leave a reply