ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نےآج گندم خریداری مہم کی نگرانی کے سلسلے میں گندم خریداری مرکز ریلوے سٹیشن مظفرگڑھ ون کا معائنہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ بھی ان کے ساتھ تھے.ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران فوڈ سنٹر پر محکمہ فوڈ کا عملہ غائب .ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا . غیر حاضری پر فوڈ انسپکٹر مہر جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کو 1لاکھ 41ہزار 285میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا ہے . گندم خریداری کی عمل کو نہایت شفاف بنایا جارہا ہے. اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ ہر مرکز پر کاشتکارں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ، کرسیاں، پینے کے پانی اور بجلی پنکھوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے .انہوں نے محکمہ خوراک کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ مراکز پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں.
مزید دیکھیں
مقبول
کراچی، تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد ...
سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے نے...
نومئی کےتین مقدمے،یاسمین راشد کی ضمانت خارج
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ...
امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو...
امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں
امریکا نے بھارت میں دو ہزار سے زائد ویزا...
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے گندم خریداری مرکز کے دورہ کے دوران محکمہ خوراک کا عملہ غائب
