لاہور :لاہور میں سفری سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے 350نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے یہ قرار ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی
بیت الخلاء میںسیلفی لوانعام پاو، نئی سکیم متعارف کروادی گئی
باغی ٹی وی کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں لاہر میں سفری سہولتیںفراہم کرنے کے حوالے ایک اہم معاہدے کی بابت ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور 350نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مومنہ وحید نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت ایشائی ترقیاتی بنک سے قرض لے گی ، قرار میں یہ بتایا گیا کہ یہ نئی بسیں ںشہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی
وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی
ان بسوں کے لیے قرض کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت کی وضاحت کی گئی یہ بتایا گیا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ، دوسری طرف بینک مشن نے پنجاب حکومت کو رضا مندی کا مراسلہ بھی لکھ دیاہے ، مشن نے پنجاب حکومت سے 31دسمبر تک پلاننگ مکمل کرنے کی استدعا کی ہے ، مومنہ وحید نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی استعداد کار بھی بڑھائی جائے گی