اسلام آباد: بڑی دیر کے بعد ٹھنڈی ہوائیںآنا شروع ہوگئیں، حکومتی اقدامات درست ثابت ہوئے، اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر خسارہ 5 ارب 72 کروڑ پر پہنچ گیا۔
کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی رپورت کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ8ارب79کروڑڈالرتھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں پونے3 فیصداضافہ ریکارڈ ہوا اور جولائی تاستمبربرآمدات کی مالیت5ارب52کروڑڈالرریکارڈ کی گئی۔ پہلی سہ ماہی میں درآمدات کی مالیت11ارب25کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی، ستمبر میں برآمدات 1 ارب 77 کروڑ جبکہ درآمدات کمی کے بعد 3 ارب 78 کروڑ تک پہنچ گئی۔