اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی برسر اقتدر آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی، پانچ بڑی بیماریوں کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جا ئے گا اور 30ہزار سے کم ماہانہ آمدن والے خاندانوں کو آٹا ، دال ، چائے ، چاول اور چینی کی قیمتوں میں سب سڈی دے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شمو لیتی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرا میر جماعت اسلامی شما لی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا حکومت اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے نان ایشوز کو ایشو بنارہی ہے، مغرب کے دباﺅ پر دینی مدارس کے خلاف خوف و ہراس کی فضا بنائی جارہی ہے ،مدارس اصلاحات کا مطالبہ عوام کا ہے نہ ہی طلبا اور والدین کا مگر حکو مت مسلسل اصلاحات کے نام پر مدارس پر بھی مغرب کا ایجنڈا مسلط کرناچاہتی ہے ۔انھوں نے کہا عوام مہنگائی ، بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔،تعلیم اور صحت کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ عدالتوں سے عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا ۔ 80 فیصد شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ، ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومت عوام کی پریشانیوں کا حل نکالتی ، حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید تکلیف دے رہے ہیں ۔

حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا رہی ہے, نائب امیر جماعت اسلامی بول پڑے
Shares: