نئی دہلی :بھارت:قتل وغارت گری میں تیزی آگئی:دردناک واقعات،لوگ خوفزدہ ،اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک رہنما کے قتل کے نتیجہ میں تقریباً ایک درجن جھونپڑیوں کو آگ لگا دی گئی جسکے باعث دو بچوں سمیت آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس مغربی بنگال منوج مالویہ نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات ساڑے آٹھ بجے کے قریب ٹی ایم سی کے برشال گاوں پنچایت کے نائب سربراہ بھدو شیخ کے قتل کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 11 گرفتاریاں کی گئی ہیں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک 34 سالہ نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عاشق حسین حجام نامی نوجوان ضلع کے علاقے یاریکہ میں اپنے ایک رشتہ دار مشتاق احمد حجام کے گھر پر مردہ پایا گیا۔ ابتدائی تشخیص کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لیا گیا۔

ادھر کل ایک واقعہ میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو افراد نے ایک 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتردیش کے شہر کانپور میں نابالغ لڑکی اپنے گھر کے باہر جانوروں کو چرا رہی تھی کہ دو افراد نے اسے پکڑ کر اغوا کیا اور بعد میں آبروریزی کر ڈالی۔لڑکی کے گھنٹوں لاپتہ ہونے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔ پورے گاوں نے لڑکی کی تلاش کی لیکن وہ نہ ملی۔ اس دوران لڑکی کے ایک رشتہ دار کو اطلاع ملی کہ لڑکی رسی سے بندھی جھاڑیوں میں بے ہوش پڑی ہے ۔

Shares: