ڈیرہ غازی خان : جنوبی پنجاب میں‌پسماندگی ختم کرنےکے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ، ہسپتالوں میں جان بچانے کی ادویات نہیں ، مریضوں کو لاہور کی راہ دکھائی جاتی ہے. اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا 17 سالہ حسین سانپ ڈسنے کی وجہ سے جانبحق ہوگیا ، ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مریض کا نہ علاج کیا اورنہ ہی ویکسی نیشن نہیں کی گئی

ڈیرہ غازی خان سے باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گزشتہ رات ایک نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والا 17 سال کا حسین نامی نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا ، ورثا جب اس نوجوان کو لیکر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر معذور ی کااظہار کردیا کہ ہمارے پاس تو سانپ ڈسنے کی ویکسین ہی نہیں‌. ورثا نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ اور بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے.لیکن ڈاکٹروں نے ان سنی کردی

ذرائع کےمطابق یہ نوجوان اسی تکلیف سے ہستپال میں ہی دم توڑ گیا جس پر اس نوجوان کےورثا نےلاش اسپتال روڈپررکھ کراحتجاج شروع کردیا . جس کی وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک جام رہی ، دوسری طرف مقامی لوگوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ دور دراز علاقوں میں صحت کاور انسانی جان سے ایسا کھلواڑہ ہونے کا نوٹس لیں اور پسماندگی ختم کرنے والوں سے پوچھیں کہ وہ دعووں پر عمل کب کریں گے

Shares: