رحیم یار خان : 19 سالہ لڑکی دکھا کربوڑھی خاتون کیساتھ شادی کروا دی گئی،ماں دیکھ کربے ہوش،دوسری شادی کا شوق کسی کے لیے رحمت تو کسی کے لیے زحمت بن جاتا ہے ، ویسے بھی ہمارے ہاں‌ یہ ایک رواج بن گیا ہے کہ دوسری شادی کرنے میں ہمیشہ عجلت سے کام لیا جاتا ہے ، جس کا نتیجہ وہی نکلتا ہے جورحیم یارخاں کے اس بے بس دلہا کے ساتھ ہوا

اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ سعید اقبال نامی نوجوان اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھوکے کا شکار ہوگیا۔

دوسری شادی کر کے نئی زندگی کے آغاز کا خواہاں سعید اقبال دھوکے کی وجہ سے اپنی والدہ سے بھی زیادہ بڑی عمر کی خاتون کو دلہن بنا بیٹھا۔

نوجوان کا بتانا ہے کہ پہلی بیوی سے اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ روز قبل لڑکی والوں کے ہاں رشتہ لے کر گئے تو انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے لڑکی کاچہرہ نہیں دکھاتے یہ ہمارا رواج ہے۔

سعید اقبال کہتے ہیں‌کہ مجھے ایک 19 سالہ لڑکی کی تصویر دکھائی گئی اور اس کا نام کلثوم بتایا گیا۔ تاہم جس دن شادی ہوئی اور لڑکی کو گھر لے کر آیا تو گھونگھٹ اٹھانے پر45سالہ عورت نکلی۔

بے بس دلہا اپنی کہانی کچھ اس طرح سناتے ہیں‌ وہ کہتے ہیں‌ کہ اپنی عمر سے بھی بڑی لڑکی کی اپنے بیٹے سے شادی کروا کر میری والدہ صدمے سے گر پڑی،2دنوں تک میری والدہ صدمےسے ہسپتال میں داخل رہیں۔ 2دنوں بعد گھر واپس آئی تو45سالہ دلہن میرے گھر سے 5تولہ سونا لے کر فرار ہوچکی تھی۔

Shares: