ننکانہ : ریسکیو 1122میں تعینات 26 سالہ نوجوان ڈینگی کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122لاہور میں تعینات26سالہ عدیل احمد (بیسک۔34) بطور ڈرائیور بھرتی ہوکر ریسکیو اسٹیشن سگیاں لاہور میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ڈینگی بخار ہونے کیوجہ سے میؤ ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھا مگر صحت یاب نہ ہو سکا اوردنیا فانی سے رخصت ہو گیا جس کا نمازِ جنازہ صبح 10 بجے ان کے آبائی گاؤں سید والا میں ادا کیا گیا نمازِ جنازہ میں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار،ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد رضوان اور ریسکیو افسران و ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متوفی کی قبر پر پھول چڑھائے گئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ریسکیو افسران نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل کی دعا کی گئی

Leave a reply