حضرت محمدﷺ اورصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کوروکنےکیلئے درسی کتب کی اشاعت متحدہ علما بورڈکی منظوری سےمشروط

0
53

لاہور:حضرت محمدﷺ اورصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کوروکنےکیلئےدرسی کتب کی اشاعت متحدہ علما بورڈ کی منظوری سے مشروط،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تاریخ ساز قانون سازی، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ حضرت محمدﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کو روکنے کیلئے بل منظورکیا گیا۔

حضرت محمدﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کو روکنے کیلئے بل چودھری پرویزالہٰی کی کوششوں سے پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا۔ مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے بل پیش کیا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کر دیا گیا کہ اسلامی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علما بورڈ سے منظوری لے۔

اپوزیشن رکن رانا مشہود نے کہا کہ ختم نبوت کی حفاظت پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے، یہ بل سپیکر چودھری پرویزالہی کی کوششوں سے پیش اور منظور کیا گیا۔رانا مشہود نے کہا کہ یہ اعزاز چوہدری برادران کوحاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ختم نبوت اورناموس رسالت کے لیے بہت زیادہ جدوجہد کی اوراس سلسلے میں قانون سازی اورپراس پرعمل درآمد کےلیے پہل کی


سپیکر چودھری پرویزالہی نے بل کی منظوری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جو دین اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ۖ لے کر آئے ہیں اس کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں، بالخصوص سکول میں ہمارے بچوں اور بچیوں کو جو کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ان کے ذہن میں دین اسلام، خلفائے راشدین، اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف نفرت انگیزی اور شکوک و شہبات پیدا کئے جاتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ انشا اللہ اس شر کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیں، اس لئے ہم یہ اہم قانون سازی لے کر آرہے ہیں تاکہ ہماری آئندہ نسل محفوظ رہے جو ہمارا مستقبل ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شر کے اس دروازے کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اہم قانون اس لئے لا رہے ہیں کہ ہماری آئندہ نسل محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز مقدس شخصیات کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ بچوں کے ذہنوں میں اسلام، اہل بیعت اور صحابہ کرام کے خلاف نفرت اور شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ بل حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر منظور کر لیا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل باغی ٹی وی اس قانون کی منظوری کے حوالے سے خبردے چکا ہے

Leave a reply