اوکاڑہ : ڈکیتی کی خونی واردات ،نابینا محنت کش جاں بحق دو خواتین سمیت تین شدید زخمی ، ڈاکو فرار

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) خونی ڈکیتی کی واردات میں نابینا محنت کش جاں بحق دو خواتین سمیت تین شدید زخمی ، ڈاکو فرار ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کی متاثرہ خاندان اور میڈیا کو دھمکیوں کے بعد علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج ۔ ڈی پی او کی ضلع بدری کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ میر حجرہ شاہ مقیم کے نابینا محنت کش ستر سالہ عبدالغفور شیخ کے گھر سر شام ہی چار موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے مزاحمت پر برسٹ فائر کر کے نابینا محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دو خواتین پندرہ سالہ فضیلت پچاس سالہ فرحت جبکہ تیس سالہ وقاص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ڈاکو گینگ غریب کے گھر سے ساٹھ ہزار کی رقم سیل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سنگین و افسوسناک واقع کی خبر جنگل کی آگ طرح شہر میں پھیل گئی جائے واردات پر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے جہاں تین گھنٹے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال پہنچے اور سوگوار خاندان اور وہاں موجود صحافیوں کو باہر نکالنے لاٹھی چارج کرنے کا ماتحت فورس کو حکم جاری کر دیا جس پر مقتول نابینا کے ورثاء علاقہ مکین اور صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئے اور ڈی پی او فرقان بلال کو جرم پر پردہ پوشی کرنے والا ناکام ڈی پی او قرار دیدیا اور پولیس پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے مقتول کے ورثاء نے نعش کا پوسٹمارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا جس دوران فرقان بلال غم زدہ ماحول کو بداخلاقی کی نزر کر کے عوام کو اشتعال دلوا کر جائے واردات سے رفو چکر ہو گیا بعد ازاں مقامی پولیس افسران کی منت سماجت پر ورثاء نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دی جبکہ پولیس نے نامعلوم مفرور ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا دوسری طرف ڈی پی کے ناروا سلوک کے خلاف علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس ہو کر ناکام ہو جانیوالے ڈی پی او کی اوکاڑہ بدری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Comments are closed.