کابل: ختم قرآن کی محفل میں بم دھماکاہوگیا، 15 افراد جاں بحق،اطلاعات کےمطابق افغان صوبے غزنی میں ختم قران کی محفل پر ہونے والے بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بم ایک رکشے میں نصب کیا گیا تھا جو ایک عمارت کے باہر پھٹ گیا ۔ عمارت میں مدرسے کے بچے ختم قرآن میں شریک تھے۔

افغان حکام کے مطابق مرنے والوں میں اکثر بچے شامل ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہےکہ کل بھی افغانستان میں لڑائی میں 33 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئےتھے

Shares: