امریکہ میں بم دھماکوں سے 20 منزلہ ہوٹل 12 سیکنڈمیں تباہ کردیا گیا

0
43

ورجینیا :امریکہ میں بم دھماکوں سے 20 منزلہ ہوٹل 12 سیکنڈمیں تباہ کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا میں بم دھماکوں کی آوازیں سننے کو ملی ہیں ، ادھر امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان دھماکوں سے ریاست کا ایک بہت بڑا ہوٹل مسمارکردیا گیا ہے

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں تقریبا ۲۰ منزلہ ایک ہوٹل کو کنٹرول شدہ بم دھماکوں سے ۱۲ سیکنڈ کے اندر زمیں بوس ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہےکہ اس ہوٹل کو اب نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا کیوں ماہرین کا خیال تھا کہ اس کی عمارت میں اب کچھ خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں جس سے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں

یاد رہے کہ یہ اس طرح کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی امریکہ اوردیگر ممالک میں بڑی بڑی عمارتوں کوایسے ہی بم دھماکوں سے تباہ کیا جاتاہے

Leave a reply