نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے کیریئر پر ایک نظر
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو یہ اعزاز بخشا کہ اسے ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کردیا ، بورڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مصباح الحق ایک ذمہ دار اور قابل کھلاڑی ہیں ،
اس عظیم کھلاڑی نے اپنی زندگی میں کرکٹ کے میدان میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان کا تذکرہ ضرور ی ہے. یہ بھی یاد رہے کہ مصباح الحق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا۔ مصباح الحق نے چھپن ٹیسٹ، ستاسی ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے والے مصباح الحق نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق نے بطور کھلاڑی اکتوبر دو ہزار تیرہ میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیش جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین پوزیشن سات رہی۔
کرکٹ کے میدان میں تاریخ رقم کرنے والے مصباح الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں بیالیس نصف سنچریوں کی مدد پانچ ہزار ایک سو بائیس رنز بنا رکھے ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق دو ہزار نو کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں مصباح الحق اپریل دو ہزار آٹھ میں پہلے نمبر پر آئے۔ 2011 اور 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے مصباح الحق نے انچاس اعشاریہ تراسی کی اوسط سے پانچ سو اٹھانوے رنز اسکور کیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور کپتان 56 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے چھبیس میں کامیابی ہوئی انیس میچوں میں شکست جبکہ گیارہ ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ مصباح الحق کی قیادت میں ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بنی۔
یاد رہے کہ دو ہزار سولہ میں مصباح الحق نے آئی سی سی کرکٹ آف دی اسپرٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ مصباح پاکستان کے واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں گرین کیپس نے ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی