تنگوانی: قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق

خسرہ کے بیماری میں ایک درجن سے زیادہ بچے اس موذی بیماری میں مبتلا

تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچا خسرہ کے باعث جاں بحق گھر میں ماتم ۔
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ لڑکا گل بہار ولد محمود بھلکانی خسرہ کے باعث فوت ہو گیا ہے جس کے گھر میں ماتم چھایا گیا ہے جبکہ وہاں سے معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں خسرہ کے بیماری میں ایک درجن سے زیادہ بچے اس موذی بیماری میں مبتلا ہیں ،وبائی صورت اختیارکرتی اس بیماری کی طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس بستی کے لوگ غربت کی وجہ سے بچوں کا علاج معالجہ کرانے سے قاصر ہیں اور غریب بچوں کے علاج پرسرکاری ہسپتالوں میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس بستی کے لوگوں نے ڈی سی کشمور سے استدعا کی ہے کہ جلد خسرہ کے علاج کے لئے ہمارے علاقہ میں ٹیمیں روانہ کریں اور ہمارے بچوں کوموت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے۔

Leave a reply