سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی

مذہبی جذبات سے کھیلنا انتہائی تشویشناک امر ہے
0
48
quran jaan

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ قرآن پاک دین اسلام کی بنیاد اور ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس مقدس کتاب کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آ زادی اظہار کے نام پر دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنا انتہائی تشویشناک امر ہے، عالمی برادری سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر آسمانی کتابوں کے احترام کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کے تقدس کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدام اٹھائے تاکہ کسی کو انتہا پسندی یا تشدد کا راستہ اختیار کرنے کا موقع ہاتھ نہ آئے اور دوبارہ ایسی مذموم سرگرمی کا اعادہ نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے زیر اہتمام سویڈن میں اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں مقدس کتاب قرآن پاک کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف اور امت مسلمہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ملازمین کی کثیر تعداد کے علاوہ مریض و اُن کے عزیز و اقارب بھی شریک ہوئے جبکہ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سویڈن حکومت عالم اسلام کے ہر فرد کے مذہبی جذبات مجروح اور قرآن پاک نذر آتش کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہ کیا گیا تو مسلم نوجوانوں کے جذبات کو بڑھکنے اور دنیا بھر میں امن قائم رکھنے کو یقینی بنانا مشکل ہوجائے گا لہذا اقوام متحدہ اس معاملے پر انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا قلع قمع کیا جا سکے اور کوئی شخص ایسی بے حرمتی کا تصور بھی نہ کر سکے جس سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہو۔پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ اس سنگین معاملے پر پاکستانی قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے” یوم تقدیس قرآن” منایا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا جو قابل ستائش اور مسلم امہ کی ترجمانی کا عکاس ہے۔

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

Leave a reply