سکھر : سکھر میں نماز کیلئے مسجد جانے والا بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں نماز کیلئے مسجد جانے والا 12 سالہ بچہ قتل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کی لاش مسجد کی چھت سے برآمد ہوئی جس کے بعد 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آ سکیں گے۔ جبکہ بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ان کا 12 سالہ بچہ نماز کیلئے باقاعدگی سے دوسرے محلے میں واقع مسجد جاتا تھا۔

گزشتہ روز بھی بچہ نماز کیلئے مسجد گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ مقتول بچے کے غم سے ںڈھال اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Shares: