کراچی عدالت نے چینی باشندے کو 6 سال قید کی سزا سنادی

0
41

کراچی: کراچی عدالت نے چینی باشندے کو 6 سال قید کی سزا سنادی ، کیوں اتنی سخت سزاسنائی اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق عدالت نے آٹومیٹک ٹیلز مشین (اے ٹی ایم) فراڈ میں ملوث چینی باشندے کو سزا سنادی۔

کراچی کے سیشن جج جنوبی نے اے ٹی ایم اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنایا اور جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے لیولینن کو 6 سال 3ماہ قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

چینی باشندے لیولینن پر ڈیفنس میں اے ٹی ایم سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کرنے اور مختلف اے ٹی ایمز سے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم چرائی گئی تھیں۔

صارفین اور بینکوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا تھا اور کراچی کے نجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے 2 چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply