چینی کمپنی کا مصنوعی طریقے سے بلی کی پیدائش کا دعویٰ

سنگا پور : چین بلیاں پیداکرنے لگا ، اس دعوے نے دنیا حیران ، اطلاعات سنگاپور میں واقع ایک چینی بائیو ٹیک کمپنی نے کتوں کے بعد پہلی مرتبہ مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اگرچہ اس کمپنی نے مصنوعی طریقے سے بلی پیدا کرنے کا دعویٰ 2 ماہ قبل 21 جولائی کو کیا تھا لیکن اب کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی پیدا کردہ بلی بلکل صحت مند ہے اور اسے مالک کے حوالے کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سنگاپور میں موجود چینی بائیوٹیک کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے 23 سالہ برطانوی نوجوان کی 2 سال قبل مرنے والی بلی کی نقل تیار کی اور اب اس نقل کو مالک کے حوالے کردیا گیا۔کمپنی نے مرنے والی بلی کی ہوبہو کاپی بلی کے مالک کی فرمائش پر تیار کی اور کمپنی نے اس عمل کے لیے مرنے والی بلی کے جسم سے کچھ نمونے اور گوشت کی انتہائی تھوڑی مقدار حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ چینی کمپنی نے مرنے والی بلی کے جسم سے لیے گئے نمونوں کی جدید سائنسی طریقے سے کلوننگ کی اور کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد بلی کا کلون تیار کرلیا۔یعنی کمپنی کئی ہفتوں کے تجربے کے بعد مصنوعی طریقے سے ایک نئی بلی پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Comments are closed.