کشمیری مسلمان کواحتجاج مہنگا پڑا،عرب امارات نےجیل میں ڈال دیا،صدرآزادکشمیرکے نام ماں کا خط

0
54

دبئی:کشمیریوں پرمظالم،کشمیری مسلمان کواحتجاج مہنگا پڑا،عرب امارات نےجیل میں ڈال دیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک کشمیری پردیسی کوکشمیریوں پرہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پرجیل میں ڈال کرانسانی حقوق کی پامالی کردی

باغی ٹی وی کے مطابق عمران اکبرولد سید اکبرتحصیل تھوراڑضلع پونچھ کے رہائشی عرصہ دس سال سے عرب امارات میں محنت مزدوری کی غرض سے کام کررہے ہیں. اطلاعات کے مطابق چند ماہ قبل جب عرب امارت کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کوکشمیری مسلمانوں پرمظالم اوران کے قتل عام کے باوجود اعلیٰ اعزاز سے نواز تو عمران اکبر نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیریوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے ،

ذرائع کے مطابق اس دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عمران اکبرکوگرفتارکرکے وسبا جیل کی اندھیر کوٹھڑی میں بند کردیا جس کا کئی ماہ تک پتہ ہی نہیں چل سکا.ذرائع کے مطابق بڑی تگ ودو کے بعد جب پتا چلا کہ عرب امارات کی حکومت نے انہیں مودی کے خلاف احتجاج کرنے پرگرفتارکیا ہے،اطلاعات کے مطابق عرب امارات کی حکومت نے اس کی رہائی سے انکار کردیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران اکبر کے خلاف مقدمہ 6129 کے تحت درج کیا ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق عمران اکبر کے والدہ نے صدر آزاد کشمیرسردار مسعود احمد خان کے حضوردرخواست کی ہےکہ برائے مہربانی کرکے اس کی رہائی کروائی جائے ،یہ بھی معلوم ہے کہ عرب امارات نے عمران اکبرسے ملاقات کے سلسلے میں تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے

Leave a reply