لاہور:سوشل میڈیا کے جہاں فوائد ہیںوہاں اس کی تباہ کاریاں اس کے فوائد سے کئ گنا زیادہ اورخطرناک ہیں. اس نئی ایپ نے نوجوانوں کومزید تباہ کرکے رکھ دیا . نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کے لیے ایک شہری نے ٹک ٹاک ‘ کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،
لاہورہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیاہےکہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے,عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔
ایڈوکیٹ ندیم سرور نے اپنی اس درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘ سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔