مولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر

0
61

اسلام آباد :مولاناسورہے تھے اورپاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے ،پھربھی دشمنی،ایک شہری نے مولانا فضل الرحمن کی پاک فوج کے خلاف دشمنی پر درخواست دائر کردی ، یہ درخواست ایک شہری شاہجہان خان نے دائر کی ہے ، شہری کا موقف مولانافضل الرحمن فنڈز تو پاکستانیوں سے لے کر سیاست کررہے لیکن ان کے دل پاکستان دشمنوں‌کے لیے دھڑکتے ہیں

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

ذرائع کے مطابق شہری شاہجہان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن گہری نیند مٰیں خراٹے مار کر سورہے تھے تو اس وقت سرحد پر پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے،

درخواست گزار نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ مولانا بتائیں کہ کیا جب پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کررہےتھے تو کہا پاک فوج کے جوانوں نے ان کی نیند خراب کی کہ وہ بھی آکر لڑیں ، شہری کا کہنا ہےکہ مولانا کی زبان سے جو تکلیف پاک فوج کے جوانوں کوہوئی ہے میں وہ بتا نہیں سکتا ، اب یہی ایک راستہ رہ گیا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر ملین مارچ سےقائدین کاخطاب

درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا اور وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟ اور استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

Leave a reply