جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

0
43

جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سرکل انچارج سائبر کرائم کی ہدایت پر ملزم نقیب اللہ کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملزم نقیب اللہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنایا ہوا تھا اور کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرہ شحص کو بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے وصول کئے۔ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز اور فیس بک اکاونٹ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ مزید ایسے جرائم کی وجوہات اور جڑ سے خاتمہ کیلئے اس کی جڑ تک پہنچا جاسکے.

Leave a reply