ایسا ملک جہاں خودکشیوں سے مرنے والوں کی تعداد کرونا سے مرنے والوں سے زیادہ

0
40

ٹوکیو:ایسا ملک جہاں خودکشیوں سے مرنے والوں کی تعداد کرونا سے مرنے والوں سے زیادہ،اطلاعات کے مطابق دنیا میں کہیں لوگ کرونا سے مررہے ہیں تو کہیں ،حادثات اورجنگوں سے لیکن ایک ایسا ملک بھی ہیں جہاں خودکشی سے مرنے والوں کی تعداد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے،

دنیا بھرمیں خودکشی سے مرنے والوں کے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے نے انکشاف نے کیا ہے۔ صرف اکتوبر میں ہی 2153 خودکشیاں ہوئی ہیں جن میں اکثریت خواتین کی ہیں۔

خودکشی روکنے کی رضاکار تنظیم کے سربراہ میشیکو ناکایاما کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا میں یہ صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔ اس کی اغلب وجہ کورونا وائرس کے دوران گھر میں قید، بے یقینی، خوف اور ذہنی تناؤ وغیرہ ہے۔ دوسری جانب جاپان کے تیزرفتار معاشرے میں لوگ ملنے کا وقت نہیں نکالتے اور ہر شخص تنہائی اور گھٹن کا شکار ہے۔

دوسری جانب پوری دنیا میں اس امر کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا اس وبا سے خودکشیاں بڑھی ہیں یا نہیں۔ لیکن جاپان اور جنوبی کوریا میں کووڈ 19 کا واضح اثر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل جاپان میں خودکشیوں کا رحجان بہت زیادہ تھا جس میں اب مزید تیزی آگئی ہے۔

تاہم امریکہ اور برطانیہ میں چھوٹے پیمانے پر تحقیق ضرور ہوئی ہے وہاں بھی 18 سے 24 سالہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں خودکشی کا رحجان زیادہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم یہ شرح جاپان میں ہولناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔

اس سال جولائی سے اکتوبر کے درمیان 2810 جاپانی خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اور 2019 میں ان کی تعداد 1994 تھی۔ خودکشی کرنے والی تمام خواتین کی عمریں 29 سال سے بھی کم تھیں۔ لیکن جنوبی کوریا بھی خودکشی کی شرح کچھ کم نہیں کیونکہ سال 2011 میں 16000 افراد نے اپنی جانیں ختم کی تھیں جو اب تک ایک پراسرار ریکارڈ ہی رہا ہے۔

Leave a reply