بھارت کو بہت بڑا نقصان :وشاکاپٹنم میں شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک

نئی دہلی : وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک،اطلاعات کے مطابق بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی

بھارتی حکام کے مطابق حادثہ نئی کرین کی آزمائش کے دوران پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں چار شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی، آج اس کرین کا لوڈ ٹیسٹ کیا جارہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔

Comments are closed.