سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ایک وفد کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے 07 ارکان پر مشتمل ایک وفد نے چیئرمین دفاع کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے کردار اور کام کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی ، جس میں سہ فریقی کا ورک پلان ، سکیورٹی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے دفاعی فورسز کی کوششیں سے متعلق اہم گفتگو ہوئی

کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے جو پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کو محفوظ ، تحفظ اور فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments are closed.