اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد کی ملاقات ، مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت

0
44

صوابی : اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد کی ملاقات ، مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوابی سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی

باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم ملاقات میں اسپیکر نے وفد کے مسائل سنے اور مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی

اس موقع پراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے عمائدین کو ملک کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی طور پر مشکل حالات سے گزر رہا ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاشی جیلنجز کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے۔

اسد قیصرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے درست معاشی اقدامات سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔ملک کو کرونا وائرس جیسی وباء کا سامنا ھے۔ اسد قیصر نے کہا کہ میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جلد کرونا وائرس سے نجات مل جائے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پوری ٹیم دن رات جان فشانی کے ساتھ محنت کر رہی ھے۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ہمارے ہیرو ہیں،کورونا کی وجہ سے ملک کو دو چیلینجز کا سامنا تھا۔

ایک ہی وقت میں ہمیں کورونا اور معاشی چیلینج کا سامنا تھا۔ محدود وسائل کے باوجود ہمارے صحت کے شعبے نے کارکردگی دکھائی حکومت نے غریب عوام کے روزگار کا خیال رکھا۔حکومت بجلی مافیا، چینی مافیا اور آ ٹا مافیا سے لڑ رہی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ماضی میں لوگ کاروبار کرنے سیاست میں آتے تھے۔ میں جب تک سیاست میں ہوں میں اپنا کاروبار نہیں کروں گا۔ صوابی کے عوام کی محرومیوں کو خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صوابی کے عوام کے لیے بہترین طرز پر ہسپتال قائم کیے۔ صحت کے شعبے میں جدید طرز کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی میں بہترین تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ سڑکیں، سوئی گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

Leave a reply