لاہور :لاہور کے ایک معروف ڈاکٹرنے اپنی معروف ڈاکٹربیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرلی،اطلاعات کے مطابق لاہور کے ایک بڑے ڈاکٹر نے اپنی ماہرنفسیات ڈاکٹر بیٹی کوقتل کرکے خود کشی کرلی ہے ، یہ واقعہ کیوں پیش اس کے بارے میں مختلف آرا ہیں،
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد اظہر ولد محب حسین قوم سیال سکنا جسٹس حمید کالونی گلی نمبر 1 نے اپنے گھر میں اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ زوجہ ڈاکٹر عدنان بعمر 35 سال کو پسٹل سے فائر مارا جو مذکور کی گردن پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی جس کو پرائیویٹ گاڑی پر نشتر ایمرجنسی لایا گیا جہاں پر مذکوریہ ڈاکٹر علیزہ کی ڈیتھ ہوگئی ہے
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد ڈاکٹر اظہر نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی ہے ۔
سرِدست وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کا ذہنی توازن درست نہ تھا
بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر محمد اظہر ولد محب حسین قوم سیال سکنا جسٹس حمید کالونی گلی نمبر 1 میں رہائش پزیر تھے اوران کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے ، یہ بھی
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹراظہر خود بھی بہت بڑے ڈاکٹر تھے اور ماہرنفسیات تھے ، پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے