اسلام آباد میں پولی کلینک کےڈاکٹر میں کوروناوائرس کی تصدیق
اسلام آباد:اسلام آباد میں پولی کلینک کےڈاکٹر میں کوروناوائرس کی تصدیق،باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے پولی کلینک کے ڈاکٹرمیں کرونا وائرس پائے جانے کا نہ صرف انکشاف ہوا ہے بلکہ تصدیق بھی ہوگئی ہے،
باغی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد کے اس پولی کلینک کے ڈاکٹرکےحوالےسے آج دوپہر سے خبریں چل رہی تھیں مگراس بات کی تصدیق نہ ہوسکی .لیکن ڈاکٹرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق اس ڈاکٹرکا علاج جاری ہے
یادرہے کہ اس وقت پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1331 ہوگئی
پاکستان میں جمعے کو کورونا وائرس کے مزید 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 57، پنجاب میں 43، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی