شہباز شریف کی ضمانت سے ن لیگ کا ایک دھڑا سخت پریشان ہے

0
55

لاہو:شہباز شریف کی ضمانت سے ن لیگ کا ایک دھڑا سخت پریشان ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک سینئر صحافی نے انکشاف کیا ہےکہ شہبازشریف کی ضمانت پرحکومت کوکم جبکہ ن لیگ کے ایک دھڑے کوزیادہ پریشانی ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے حوالے سے 24 گھنٹے پہلے ہی فیصلہ ہوگیا ۔جو لوگ جہانگیر ترین کے حوالے سے ملنا چاہتے تھے انہیں پیغام دے دیا گیا۔

شہبازشریف کی ضمانت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ بہت سے حلقوں میں گونج تھی کہ شہباز شریف کی ضمانت ہو سکتی ہے۔ جب کہ حکومت سے زیادہ مسلم لیگ کے اندر ایک بڑے حلقے کو پریشانی ہے۔

حمزہ شہباز نے پنجاب میں اپنا مورچہ بنا لیا ہے۔مریم نواز خاموش ہو گئی ہیں۔اب سب سے بڑی پریشانی مریم نواز اور اس کے کیمپ میں بنی ہوئی ہے۔ اب بیماری بہانہ بن گئی ہوئی ہے۔

Leave a reply